نئی دہلی، 9 اگست (یو این آئی) ہندوستانی ریلوے غریبوں کیلئے پینے کے صاف پانی، موبائل چارجر مشتمل دین دیال کوچ کل سے پٹریوں پر اتارنے والی ہے۔
پہلا دین دیال کوچ دہلی کے آنند وہار سے
گورکھپور کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار 15058/15057 ایکسپریس ٹرین میں لگ کر روانہ ہوگا۔
ریلوے بورڈ میں رکن (رولنگ اسٹاک) ہیمنت کمار نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ کوچ اس گاڑی میں اضافی لگایا جائے گا۔